Posts

Showing posts from September, 2024

اسلام کا فلسفہ قربانی | پہلی قسط | ہابیل اور قابیل

آج ہم ایک سیریز شروع کر رہے ہیں جو کہ اسلام کے فلسفہ قربانی کے بارے میں ہے۔ آج کی پہلی قسط میں ہم حضرت آدم علیہ السلام کے بیٹوں ہابیل اور قابیل کے قصے پر بات کریں گے کیونکہ قربانی کی عبادت وہیں سے شروع ہوتی ہے۔ ہابیل نے جانور پالنے کا پیشہ اختیار کیا اور قابیل نے کھیتی باڑی کا پیشہ اپنایا۔ اللہ نے حضرت آدم علیہ السلام سے فرمایا کہ اپنے بیٹوں سے کہیں کہ اللہ کے حضور اپنی اپنی قربانی پیش کریں۔ ہابیل نے ایک جانور کی قربانی پیش کی اور قابیل نے اپنی کھیتی سے غلہ پیش کیا۔ جیسا کہ ہم سب کو معلوم ہے کہ ہابیل کی قربانی قبول ہوئی، لیکن سوال یہ ہے کہ ایسا کیوں ہوا؟ اللہ نے قرآن میں فرمایا ہے کہ قربانی کا خون اور گوشت اللہ تک نہیں پہنچتا بلکہ تمہاری نیت پہنچتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ ہابیل کی قربانی کا گوشت یا جانور خاص نہیں تھا بلکہ فرق صرف نیت کا تھا۔ ہابیل جو جانور لایا تھا وہ بہترین تھا جبکہ قابیل نے جو غلہ پیش کیا وہ ناقص تھا۔ دونوں نے قربانی پیش کی، لیکن نیتوں میں فرق تھا اور اللہ نیت کی بنیاد پر ہی انعام عطا کرتا ہے۔ قابیل کو اللہ کا فیصلہ پسند نہیں آیا اور وہ حسد کا شکار ہو گیا۔ شیط...